وہاڑی:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری سمیت4ملزم گرفتار

وہاڑی:جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن،اشتہاری سمیت4ملزم گرفتار

  



 وہاڑی (بیورورپورٹ+نامہ نگار)ضلع بھر میں اشتہاریوں،ڈکیتوں اور مویشی چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے ڈی پی اووہاڑی اختر فاروق نے ضلع بھر کے ایس،ڈی،پی،اوز اور ایس،ایچ،اوز کو خصوصی ہدایت جاری کی۔جبکہ مہم کو بہتر اور کامیاب بنانے اور ڈکیتی اور مویشی چوری کی موثر روک تھام کے لیے ڈی،ایس،پی سرکل صدر خالد جاوید کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

 گئیں۔جنہوں نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے قتل کے مجرم اشتہاری ندیم عرف کالی ولد امیر بخش قوم کھوکھر سکنہ 26 ڈبلیو بی،قمر عرف قمری ڈکیت گینگ کے 1 رُکن جبکہ شاہد عرف شاہدی گینگ مویشی چوروں کے 3ارکان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تقریباً5,00,000روپے مالیت کے 4مویشی،نقدی،اسلحہ ناجائزبرآمد کیا ڈی،ایس،پی صدر سرکل خالد جاوید نے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عرصہ تقریباً3سال سے مقدمہ نمبر724-17مورخہ26-10-2017بجرم302,324-148,149ت پ تھانہ صدر وہاڑی قتل کا مجرم اشتہاری مفرور تھا جس کوشاہد اسحاق گجرایس ایچ اوصدر وہاڑی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گرفتار کیاجبکہ قمر عرف قمری ملزمان پر 6رکنی مشتمل گینگ لنک روڈ پر ناکے لگاکر ڈکیتی کی واردات کرتے تھے اور 9رکنی ملزمان پر مشتمل شاہد عرف شاہدی گینگ دن کے اوقات میں لوگوں کے مال مویشی،ڈیروں کی ریکی اور ڈیرے داروں کی نقل وحرکت کو نوٹ کرتے اکٹھے بیٹھ کر چوری کی پلاننگ کرتے۔رات کی تاریکی میں مختلف ڈیروں پر جاتے مویشی ڈالے میں،موٹرسائیکل رکشہ میں اور موٹرسائیکل پر لوڈ کرکے مویشی منڈیوں میں دوردرآز سے آئے ہوئے مویشی بیوپاریوں کے ہاتھ فروخت کردیتے۔ایس ایچ اوتھانہ صدر وہاڑی شاہد اسحاق،انچارج چوکی 48پُل مظہر فرید اور کانسٹیبلان محمد حبیب، خضر حیات،غلام مصطفی،طارق نواز،محمد یسین پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کرتے ہوئے قمر عرف قمری گینگ کے ایک ملزم قمر عرف قمرالزمان کو جبکہ شاہد عرف شاہدی گینگ کے تین ملزمان شاہد عرف شاہدی، خالد عرف بدو، قیصر عرف قیصری کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ 6کی گرفتاری بقایاہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق قمر الزمان کا تعلق 73-12ایل تحصیل چیچہ وطنی ضلع ساہیوال سے ہے جبکہ شاہد عرف شاہدی گینگ کا تعلق 23-WBسے ہے جنہوں نے 48پُل علاقہ میں 10وارداتیں کرنا تسلیم کیا۔ جبکہ ان کے قبضہ سے 5,00,000روپے مالیتی چار مویشی،نقدی،اسلحہ ناجائز بھی برآمدکرلیاگیاہے۔ ڈی،ایس،پی سرکل صدر خالد جاوید نے مزید کہا کہ ضلعی پولیس وہاڑی کی سماج دشمن عناصر سمیت ڈکیتی اور مویشی چوروں کے خلاف اپنی مربوط اور منظم کاروایاں جاری رکھے گی۔ڈکیتی اور مویشی چوروں کے نیٹ ورک کو توڑ کر ملزمان کوجیل بھجوائیں گے۔شہریوں اور ان کے مال وجان کو ہرصورت تحفظ فراہم کریں گے انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر پولیس کی پوری ٹیم کو شاباش دی۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر