مردان،ایکسپریس وے حادثہ کی زخمی خاتون ٹیچرچل بسی

مردان،ایکسپریس وے حادثہ کی زخمی خاتون ٹیچرچل بسی

  



مردان (بیورورپورٹ) سوات ایکسپریس وے حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دگئی افسوسناک واقعے میں جان بحق افراد کی تعداد 3ہوگئی جبکہ 12زخمی تاحال زیرعلاج ہیں تفصیلات کے مطابق شہری علاقہ باڑی چم کے رہائشی اور ممتاز تاجر توصیف کا خاندان بحرین سوات ٹور کے لئے گیاہواتھا کہ واپسی پر حادثے کا شکارہوگیا جس میں بچے اور گاڑی کنڈیکٹر سمیت 2افراد موقع پر جان بحق جبکہ 14زخمی ہوئے تھے زخمیوں میں خاتون ٹیچر چاردن تک ایم ایم سی کے آئی سی یو میں موت وزندگی کی کشمکش میں مبتلا رہیں تاہم جمعہ کی صبح وہ تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی واقعے میں 9زخمی شہر کے مختلف پرائیوٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...