ڈپٹی کمشنر بنوں کا شیلٹر ہوم کا معائنہ

ڈپٹی کمشنر بنوں کا شیلٹر ہوم کا معائنہ

  



بنوں (بیوروپورٹ)ڈپٹی کمشنر بنوں عطاء الرحمن نے زنانہ ہسپتال بنوں میں شیلٹر ہوم کے انتظامات چیک کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ انسانی ہمدردی کو بنیا د بناکر حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس کی مثال مدینہ کی ریاست میں تو ملتی ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں اس طرح کے اقداما ت کا صرف سوچا جا سکتا تھا لیکن اللہ کے فضل وکر م سے آج وہی اقدامات ہم اپنے ملک میں بڑی کامیابی کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اوراس کا کریڈٹ یقینا موجودہ حکومت کو ہی جاتا ہے۔ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ بنوں کی نگرانی میں عارضی طور پر شیلٹرہومز بنائے گئے ہیں جہاں بے گھر افراد بڑی عزت کے ساتھ رات گزار سکتے ہیں شیلٹر ہوم میں رات ٹہرنے والوں کیلئے ضروری سہولیات موجو د ہیں جو کہ باعثِ اطمینان ہیں۔ اس موقع پر ڈی سی بنوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لوگوں نے بنوں سٹی کے کسی گلی محلے یا دکان کے آگے کسی کو سوتے ہوئے دیکھا تو ان کو اپنا سمجھ کر بنوں کے کسی بھی شیلٹر ہوم میں پہنچا کر ثواب داریں حاصل کریں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر