شانگلہ میں وقفے وقفے سے برفباری،نظام زندگی متاثر

شانگلہ میں وقفے وقفے سے برفباری،نظام زندگی متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شا نگلہ میں وقفے وقفے سے برف باری نے نظام زندگی کو متاثر کردیا،اکثر نجی تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی، ضلع بھر کے بالائی لنک سڑکیں بند رہی، مین سڑک پر جگہ جگہ سلائیڈنگ اوربرف کی صفائی نہ ہونے سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا۔اکثر علاقوں میں واپڈا کی بجلی کانظام درہم برہم۔ وادی تاریکی میں ڈوب گئی۔برف باری سے بیشتر علاقوں کے مقامی بجلی گھروں کی تاریں بھی ٹوٹ گئی، سردی کی شدت مسلسل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ مختلف ٹریفک حادثات میں کہیں افرادزخمی سڑکوں میں گاڑیوں کی پھسلن سے گاڑیاں پھنس گئی جبکہ متعدد گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی -آج بروز ہفتہ بھی وادی شانگلہ میں مزید برف پڑنے کا امکان ہے جبکہ اتوار کو موسم ابرالود رہنے پیر اور منگل کو پر سے با رش اور و برف باری کے بعد بدھ کو موسم صاف ہونے کی موسمیات کی پیشن گوئی کی ہے - شانگلہ کے مختلف بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر دوسرے روز بھی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ تھم نہ سکا،الپوری اور مضافاتی علاقوں 3انچ تک برف پڑی اسی طرح شانگلہ ٹاپ،یخ تنگی ٹاپ،جبہ سر سمیت دیگر بالائی علاقوں میں ایک فٹ جبکہ شلخوسر،چانگا مانگاسر،سپین سر،یخ کنڈو،تخت بہرام خان میں تین فٹ تک برف ریکارڈ کی گئی ہے۔برف باری سے لوگ ٹھٹھرنے لگے ہیں سردی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ نجی تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی۔کاروباری زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے- برف باری شروع ہوتے ہی سردی میں اضافے سے سوختنی لکڑی کی قلت پیداہوگیا ہے اور لکڑی کی قیمتیں عام لوگوں کی دست رس سے باہرہے گیس کی قیمتوں میں بھی نمایا اضافہ ہو گیا ہے - جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب سے برف باری کی شدت سے متعدبالائی علاقوں کے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وادی تاریکی میں ڈوب گیا ہے جبکہ مقامی پن بجلی گھروں کے تاریں بھی ٹوٹ گئی-واپڈا اہلکار بجلی لائنیں کی مرمت میں مصروف عمل ہیں -مختلف حادثات گاڑیوں کی پھسلان سے پیش ائے ہیں جس کی وجہ سے کہیں افراد زخمی ہوئے ہیں اور گاڑیا ں بھی ایک دوسرے سے ٹکرانے کے بعد خراب ہوئے ہیں۔۔