ملگری استاذان ضلع مردان کے انتخابات مکمل،عثمان سنگر صدر منتخب

    ملگری استاذان ضلع مردان کے انتخابات مکمل،عثمان سنگر صدر منتخب

  



رستم(نمائندہ پاکستان) ملگری استاذان ضلع مردان کے انتخابات مکمل ہو گئے، عثمان سنگر صدر جبکہ پیر فانوس جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں گورنمنٹ مڈل سکول لنڈاکے مردان میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل رستم، کاٹلنگ، تحت بھائی، مردان اور گڑھی کپورہ کے ملگری استاذان کے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں متفقہ طور کابینہ کا چناؤں کیا گیا جس کے مطابق صدر عثمان سنگر، سینئر نائب صدر افتخار، جنرل سیکرٹری پیر فانوس اور پریس سیکرٹری رضوان اللہ چن لئے گئے۔ نو منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملگری استاذان تمام اساتذہ کے مسائل ہر فلور پر اٹھائینگے اور انکے حقوق کے حصول کے لئے انتھک کوشش جاری رہے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...