رستم،اے ٹی ایم مشین ناکارہ،عوام کو مشکلات کا سامنا

  رستم،اے ٹی ایم مشین ناکارہ،عوام کو مشکلات کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں نصب اے ٹی ایم مشین ناکارہ جبکہ دوسرے مشین میں کئی دنوں سے رقم ختم، تنخواہ دار طبقہ اور عوام کو شدید مشکلات کاسامنا۔ رستم کے نواحی علاقہ قمر آباد نواں کلی کے رہائشی عبید اللہ نے رستم پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ رستم میں دو اے ٹی ایم مشینیں نسب کی گئی ہے ایک نیشنل بنک اور دوسرا خیبر بنک رستم برانچ کے ساتھ لگایا گیا ہے لیکن بد قسمتی سے نیشنل بنک کے ساتھ جو اے ٹی ایم مشین نسب ہو چکی ہے وہ گزشتہ کئی دنوں سے خراب پڑا ہے جبکہ خیبر بنک کے ساتھ مشین نسب شدہ اے ٹی ایم میں گزشتہ ہفتہ سے رقم ختم ہو چکی ہے اور تاحال اس میں رقم نہیں ڈالا گیا ہے جس میں رستم کے کاروباری، تنخواہ دار اور عام عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے متعلقہ محکموں کے ذمہ دار آفسران سے ہمدردانہ اپیل کی جلد از جلد رستم کے دونوں اے ٹی ایم مشینوں کو بحال کیا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو رقم نکلوانے میں مشکلات ختم ہو جائے