کوسٹل کمانڈ ہر قسم کے خطرات سے نمٹ سکتی ہے،نیول چیف

  کوسٹل کمانڈ ہر قسم کے خطرات سے نمٹ سکتی ہے،نیول چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (این این آئی)چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کوسٹل کمانڈ کی2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کوسٹل کمانڈ مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ساحلی پٹی پر ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ْپاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ کی سالانہ ایفیشنسی کمپٹیشن پریڈ 2019 کا کراچی میں انعقاد کیا گیا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کا کوسٹل کمانڈ کی2019 کے دوران آپریشنل سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کی زمہ داری کا علاقہ مشرق میں سر کریک سے مغرب میں جیوانی تک پھیلا ہوا ہے۔نیول چیف نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی سیکیورٹی کے لئے کوسٹل کمانڈ ہر لحاظ سے تیار ہے۔ ترجمان کے مطابق نیول چیف نے سال2019 کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے یونٹس کو انعامات سے نوازا۔ قبل ازیں کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے سال 2019 کے دوران کوسٹل کمانڈ یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔
ایڈمرل عباسی