نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس نے غیر قانونی طریقے سے نان کسٹم پیڈ اشیاء کے سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں چائے اور بریک آئل برآمد کی، برآمد کی جانے والی اشیاء گاڑی کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تھانہ متھراپولیس نے برآمد کی جانے والے چائے اور بریک آئل کو مزید قانونی چارہ جوئی اور کسٹم ڈیوٹی ادائیگی کی غرض سے کسٹم حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل کو اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی طور پر درآمد شدہ اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث افراد کسی بھی وقت بھاری مقدار میں سامان سمگل کرنے کی کوشش کریں گے جس پر ڈی ایس پی رورل رحیم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ متھرا رازی خان نے مچنی پل پر ناکہ بندی کے دوران کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ڈاٹسن گاڑی نمبر9802 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے بھاری مقدار میں غیر ملکی نان کسٹم پیڈ چائے اور بریک آئل برآمد کر لی، برآمد ہونے والے اشیاء کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے جس کو ضلع خیبر سے پنجاب سمگل کیا جا رہا تھا، برآمد شدہ چائے اور آئل وغیرہ کو کسٹم ڈیوٹی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم انسپکٹر عبدالسلام کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیا ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر