رواں سال متعدد وفاقی سیکریٹریز ریٹائر ہو جائیں گے

  رواں سال متعدد وفاقی سیکریٹریز ریٹائر ہو جائیں گے

  



اسلام آباد(آن لائن)رواں سال متعدد وفاقی سیکرٹریز عہدوں سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے، ریٹائر ہونے والے افسروں میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن اور سیکرٹری آبی وسائل سمیت دیگر شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کے سیکرٹری اور بیوروکریٹ فواد حسن فواد بھی اس سال ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن معروف افضل 15 اپریل کو ریٹائر ہوں گے۔دستاویز کے مطابق وفاقی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اللہ بخش ملک 15 جون، سیکرٹری آبی وسائل محمد اشرف 2 اکتوبر، وفاقی سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن رابعہ جویریہ آغا یکم دسمبر جبکہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن ڈاکٹر سید پرویز عباس 14 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔ان کے علاوہ وفاقی سیکرٹری کشمیر افیئززڈویژن طارق محمود پاشا 19 جولائی، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈویژن محمد مشتاق احمد 31 مئی، سپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن ڈاکٹر صفدر علی سہیل 18 مئی، شاہ رخ نصرت 16 جولائی، پیر بخش جمالی 14 فروری اور ڈاکٹر سہیل الطاف 27 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوں گے۔گریڈ22 کے رضوان میمن 6 اگست اور ڈاکٹر فدا محمد وزیر17 اپریل کو ریٹائرڈ ہوں گے۔ پولیس سروس گریڈ 22 کے سردار عبدالمجید 16 جون اور امجد جاوید سلیمی 31 جنوری کو ریٹائر ہوں گے۔سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 22 کے مرزا سہیل عامر 27 اپریل جبکہ عارف ابراہیم 3 جولائی کو ریٹائر ہوں گے۔ سیکرٹری فیڈرل ٹیکس مسز ثروت طاہرہ حبیب 21 دسمبر کو ریٹائر ہوں گی۔گریڈ 22 کے محمد عابد جاوید 31 دسمبر جبکہ سردار عبدالمجید خان 16 جون کو ریٹائر ہوں گے۔

سیکریٹریز ریٹائر

مزید : پشاورصفحہ آخر