مہمند میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج شروع

مہمند میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج شروع

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، گزشتہ ہفتے سے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ آئے روز مظاہرین گھنٹوں تی پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ کو بلاک کر کے عام سواریوں کو مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لے۔ ان خیالات کا اظہار نحقی کمالی حلیمزئی احتجاجاً سڑک بلاک کرنے والے مظاہرین نوید، ملک سلمان خان و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ائے روز بجلی کی سپلائی عوام کو بمشکل ایک گھنٹہ بھی نہیں ہوتی۔ جبکہ تحصیل صافی، لکڑو، حلیمزئی، شاتی کور میں بھی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ بند رکھا گیاتھا۔ جس کی وجہ سے تمام مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہوا۔ مگر اس کے باؤجود بھی واپڈا والے ٹھس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس سلسلے میں فوری نوٹس لیکر بجلی بحران پر قابو پائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...