کرنل (ر)انعام کے اغواء کیخلاف درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور

کرنل (ر)انعام کے اغواء کیخلاف درخواست باضابطہ سماعت کیلئے منظور

  



راولپنڈی (این این آئی)معروف قانون دان،کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغواء کیخلاف درخواست باضابطہ طور پر سما عت کیلئے منظور کرلی گئی، عدالت نے وفاق وزارت دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے9 جنوری کو سماعت مقرر کردی۔ جمعہ کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے مسٹر جسٹس مرزا وقاص رؤوف نے معروف قانون دان کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے اغواء کیخلاف درخواست باضابطہ طور پر سماعت کیلئے منظور کرلی۔ وزارت دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے9 جنوری کو سماعت مقرر کردی گئی۔ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی بیٹے کی جانب سے دائر درخواست پر وفاق اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کیا گیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی جیک برانچ کے ڈائریکٹر لیگل بریگیڈیئر فلک ناز وزارت داخلہ کے نمائندے شہزاد انجم بھی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ وفاق اور وزارت دفاع نے حراست بارے قانونی نکات کیلئے مہلت مانگی، سماعت میں دوبار کے وقفے اور دلائل کے باوجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی مزید مہلت کی استدعا کی۔جسٹس مرزا وقاص رؤف کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کس قانون اور شق کے تحت کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کو تحویل میں لیا گیا۔کل سے آپ سے پوچھا جا رہا ہے آپ عدالت کو مطمئن کریں۔

کرنل انعام

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...