آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے صرف طریقہ کار پر بحث ہوئی،مشاہد اللہ

آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے صرف طریقہ کار پر بحث ہوئی،مشاہد اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنماء سنیٹر مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو منظورنہیں کیا ہے۔ ابھی صرف طریقہ کار پر بحث ہوئی ہے۔ اگر حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو بل کی مخالفت میں ووٹ دیں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنمامشاہد اللہ خان نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیمی بل کو ہم نے منظور نہیں کیا ہے اور ابھی طریقہ کار کے تحت بل پر بحث ہونی چاہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی ہدایات پر من و عن عمل کیا جائے گا اور اگر حکومت نے لیت و لعل سے کام لیا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے۔ قانون سازی کے طریقہ کار پر عملدرآمد ہونا چاہئے۔
مشاہداللہ