کے پی کے:ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے صوبائی نگران کمیٹی، قواعدو ضوابط کا اعلان

    کے پی کے:ڈینگی ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے صوبائی نگران کمیٹی، قواعدو ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ڈینگی ایکشن پلان DAP-2020پر عمل درآمد کیلئے صوبائی نگران کمیٹی بمعہ اس کے قواعد و ضوابط (TOR)کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا مذکورہ کمیٹی کے چیئر مین ہوں گے۔ جبکہ سیکرٹری محکمہ صحت، سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور، سیکرٹری محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم، سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، سیکرٹری محکمہ آبپاشی، سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم، سیکرٹری محکمہ آبنوشی، سیکرٹری ریلیف، بحالی اینڈ سیٹلمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز خیبر پختونخوا،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ضم شدہ اضلاع اور کوئی دیگر کو آپٹڈ ممبر، اس کے ممبران ہوں گے۔ مزید برآں مذکورہ کمیٹی کے TORمیں DAP-2020پر عمل درآمد کیلئے تمام شعبوں کی کوششوں اور وسائل کی نگرانی کرنا، انھیں مربوط و معاون بنانا اور مشترکہ طو رپر عملدر آمد اور معاونت کرنا۔DAP-2020پر عمل درآمد کو یقینی بنانا، DAP-2020پرعمل درآمد کیلئے وسائل کی بر وقت دستیابی کو یقینی بنانا، DAP-2020کے بارے میں متعلقہ محکموں کی جانب سے عمل در آمد کو یقینی بنانا، منظور کردہ DAP-2020کے مطابق مختلف دورانئے کے اجلاسوں کے انعقادکو یقینی بنانا اور DAP-2020پر عمل درآمد سے متعلق پیش رفت رپورٹ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو پیش کرنا شامل ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

ڈینگی ایکشن پلان

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...