مردان،بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

مردان،بین الصوبائی منشیات سمگلر گرفتار،منشیات برآمد

  



مردان(بیورورپورٹ) مردان پولیس نے تعلیمی اداروں کو منشیات سم گل کرنے والے بین الصوبائی منشیات سملگر کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ڈی پی او سجاد خان کو اس حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر تھانہ شیخ ملتون پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے افغانستان سے تعلق رکھنے والے حال میر پور ایبٹ آباد میں رہائش پزیربین الاضلاعی منشیات سمگلر احمد جان ولد انعام گل کو دوران ناکہ بندی دھر لیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے موٹر کار نمبری LET-2050 مہران کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تین کلوگرام سے زائد چرس اور 82گرام نشہ آور گولیاں برآمد ہو کرلیں ملزم نے سر سری انٹاروگیشن کے دوران پولیس کو بتایا کہ یہ نشہ آور گولیاں اور منشیات مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں بالخصوص ضلع ایبٹ آباد میں طلباء کے ساتھ باقاعدہ سوشل نیٹ ورک کے ذریعے روابط قائم کرنے کے بعد ان کو مہیا کرتا ہوں، شیخ ملتون پولیس نے ملزم کے خلاف مروجہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جبکہ گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے جس سے مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر