جنوبی وزیرستان کی تحصیل اعظم ورسک میں اراضی کے تنازع پر 5افراد قتل

جنوبی وزیرستان کی تحصیل اعظم ورسک میں اراضی کے تنازع پر 5افراد قتل

  



وانا(آئی این پی)جنوبی وزیرستان کے علاقہ واناکی تحصیل برمل اعظم ورسک میں خونیں لڑائی کے نتیجے میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،مخالفین نے انتقام کی آگ میں دو افراد کے سر تن سے جدا کر دئے۔ تفصیلات کے مطابق اراضی تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کوموت کے گھاٹ اتار دیا۔ مخالفین بات چیت کیلئے آپس میں بیٹھے مگرکوئی معاملہ طے نہ پا سکا،تلخ کلامی پر فریقین آپس میں گتھم گتھا ہوئے پھر ایک گروہ کے ارکان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مخالف پارٹی کے5 افراد مارے گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گولیاں مارنے کے بعد دو لاشوں کے سر بھی کاٹ دئے گئے،حالات کنٹرول کرنے میں پولیس کی ناکامی کے بعد ایف سی نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصہ سے زمینی تنازع چل رہا ہے۔

اراضی تنازع

مزید : پشاورصفحہ آخر