اللہ نہ چاہے تو کوئی کسی کا نقصان نہیں کرسکتا،عبدالقدیراعوان

  اللہ نہ چاہے تو کوئی کسی کا نقصان نہیں کرسکتا،عبدالقدیراعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ اگر اللہ کی ذات نہ چاہے تو کوئی کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتااوراگر اللہ کی ذات کسی کو فائدہ دینا چاہے تو دنیا کی کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی اس بات کو سننے کی حد سے نکل کر دل کی اتھا ہ گہرائیوں میں یقین محکم کی طرح پیوست کرنے کے لیے کیفیات قلبی کا حصول ضروری ہو گااور یہ وہ برکات ہیں جو بندہ کے نہاں خانہ دل میں غیر متزلزل ایمان پیدا کرتی ہیں۔ ان خیالات کااظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کیفیات قلبی کے حصول کے لیے مجاہدہ اختیار کرنا ہو گا اس مجاہدہ کو اختیاری مجاہدہ کہتے ہیں اور یہ فرائض سنت سے بڑھ کر نفلی عبادات کواختیار کرنے کو کہتے ہیں۔اور راہ سلوک میں کوئی بھی سبق ہو اگر مجاہدہ اس کے مطابق اختیار نہ کیا جائے تو پھر سالک پر مجاہدہ اضطراری آتا ہے اورا س کے اس سبق کے مطابق پھر کسی نہ کسی تکلیف سے گزرنا پڑتا ہیجبکہ اس راہ کے مسافر مجاہدہ اختیاری کو زندگی کا معمول بنائیں تاکہ ہم جیسے کمزوروں پر مجاہدہ اضطراری نہ آئے۔اور یہاں یہ دعا بھی ہے کہ اللہ ہم جیسے کمزوروں کو مجاہدہ اضطراری سے محفوظ فرمائے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...