مہمند، غلنئی بائپاس کیخلاف اراضی و گھر مالکان کا احتجاجی مظاہرہ
مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، غلنئی بائی پاس کے خلاف اراضی و گھر مالگان کا احتجاجی مظاہرہ۔ پرانے نقشے پر بائی پاس بنا کر ہمیں شدید تکلیف و نقصانات سے بچایا جائے۔ کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی زمین و گھر مالکان خان بہادر، عثمان خان، گل بہادرو دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے حکومت نے غلنئی بازار کے بائی پاس کی منظوری دی تھی مگر بعد میں نقشہ تبدیل کیا گیا۔ پرانے نقشے میں زیادہ تر لوگوں کو فائدہ پہنچ سکتا تھا اوراُس میں لوگوں کے نقصانات بھی کم تھے۔ مگر اب ایک بار پھر مخصوص لوگوں کے ایماء پر نقشہ تبدیل کر کے ہمارے گھروں اور قیمتی زمینوں کے درمیان میں سے سڑک بنایا جا رہا ہے۔ جو کہ اس شدید سردی میں ہمیں تکلیف دیا جا رہا ہے اور ہمیں گھروں کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ہم نے اعلیٰ حکام کو اس بارے میں بار بار آگاہ کئے ہیں۔ مگر ہمارے ساتھ ظلم کر کے آبادی کے درمیان میں سڑک گزاری جاتی ہے۔ اس کیلئے ہم کسی قسم کے احتجاج سے گریز نہیں کرینگے۔ حکومت فوری نوٹس لیکر سابقہ نقشے پر سڑک کی منظوری دے۔