ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت خطرناک حکمت عملی، شیریں مزاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایرانی جنرل سیلمانی کی امریکہ کے ہاتھوں ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی کی امریکہ کے ہاتھوں ہلاکت سے خطے میں فوجی طاقت میں تیزی آئے گی، غیر مستحکم خطے میں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، امریکی حملے کو ایران نے جنگ کا عمل قرار دیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ جنرل سلیمانی کی ہلاکت۔شیریں مزاری نے لکھا کہ یہ خطرناک حکمت عملی ہے۔ سلامتی کونسل کو کشیدہ صورتحال میں کمی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
ایرانی جنرل