مجاز حکام نے اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کوفرائض تفویض کر دئیے

  مجاز حکام نے اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کوفرائض تفویض کر دئیے

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)مجاز حکام نے اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو فوری طور پر بعض فرائض تفویض کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا وقف پراپرٹیز آرڈیننس 1979اور مغربی پاکستان وقف پراپرٹیز (ایڈمنسٹریشن) رولز 1960یا وقتاً فوقتاً تشکیل دئیے گئے رولز کے تحت، مذکورہ فرائض میں اوقاف ادارے کے معاملات میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی معاونت کرنا۔ اوقاف ادارے کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے وقف جائیداد کے سلسلے میں وقتا ًفوقتا ًجاری کردہ ہدایات اور اوقاف فیلڈ سٹاف کی نگرانی کرنا، اسسٹنٹ کنٹرولر گریڈIکا کام کرنا، اگر کوئی اوقاف قوانین /رولز کی خلاف ورزی کرے یا وقف جائیداد اراضی پر تجاوزات کرے تو فوری کاروائی کرنا اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف یا چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو مشورہ یا سفارشات دینا، ضلع بھر میں محکمہ اوقاف کی نمائندگی کرنا، ضلعی و تحصیل خطیب صاحبان سے قریبی رابطے قائم کر کے مذہبی امور کی نگرانی کرنا، متعلقہ ایریا منیجر، اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے ذریعے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف یا ایڈمنسٹریٹر اوقاف کو رپورٹ /کیسز پیش کرنا۔ جبکہ اے سی (HQ)/ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف ایسی رپورٹس /کیسز کو بروقت پیش کرنے یا نمٹانے کو یقینی بنائیں گے۔ اور سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کی جانب سے انہیں تفویض کردہ کوئی دیگر ڈیوٹی ادا کرنا شامل ہیں۔ اس امر کا اعلان محکمہ اوقاف، حج مذہبی اور اقلیتی امور حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

اوقاف / فرائض

مزید : پشاورصفحہ آخر