سکھر ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

  سکھر ایئر پورٹ پر منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی

  



کراچی (آئی این پی)سکھر ایئر پورٹ سے منی لانڈرنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی، ا یک خاتون سمیت 2 مسافروں سے لاکھوں ڈالر اور سونا برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے سکھر ایئر پورٹ پر خاتون سمیت دو مسافر گرفتار کیے ہیں، جن سے 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر برآمد ہوئے، خاتون مسافر سے 5 کلو سونا، دو سو گرام موتی اور 255 یو اے ای درہم بھی برآمد ہوئے، تلاشی پر معلوم ہوا مسافر محمد اسلام اور خاتون اناہیتا سہراب ایرانی نے بیگ میں غیر ملکی کرنسی چھپا رکھی تھی، دونوں مسافر پی کے 531 سے کراچی جا رہے تھے، کراچی پہنچنے کے بعد دونوں نے بیرون ملک سفر کرنا تھا، اے ایس ایف نے دونوں مسافروں کو مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا۔

منی لانڈرنگ ناکام

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...