عمران خان پہ ہنسنے والوں پر آج تقدیر ہنس رہی ہے، علی محمد خان

    عمران خان پہ ہنسنے والوں پر آج تقدیر ہنس رہی ہے، علی محمد خان

  



اسلام آباد(آئی این پی)وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ ماضی میں عمران خان پر ہنسنے والوں پر آج تقدیر ہنس رہی ہے، اندھیری رات گزر چکی ہے اوراب صبح صادق ہونے والی ہے، جس ملک کا 70 سال تک ستیا ناس کیا گیا اس کو اب 16ماہ میں نیا نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان بننے کے بعد وہ نظریہ جس کے تحت پاکستان بنایا گیا تھابھلا دیا گیا اور جس کے جی میں جو آیا وہ کر گزرا۔ اس کے بعد ملک کے ایک قابل فخر سپوت عمران خان نے ایک تحریک چلائی جس پر نوجوانوں نے لبیک کہا۔نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ جس ملک کا ستر سال میں ستیا ناس کیا گیا اس کو اب 16ماہ میں نیانہیں بنایا جاسکتا۔انتظار کریں آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جولوگ ماضی میں عمران خان پر ہنستے تھے آج تقدیر ان پر ہنس رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسکرانے والے میر ی بات سن لیں کہ اس ملک کو ٹھیک ہونا ہے۔گزشتہ حکومت نے ملک کا برا حال کیا، غلطیاں سب سے ہوتی ہیں لیکن ہم نے ملک کو نہیں لوٹا۔انہوں نے کہا کہ اندھیری رات گزر چکی ہے اوراب صبح صادق ہونے والی ہے، ہر دور میں اس شخص کا مذاق اڑایا گیا ہے جس نے نئی بات کی ہے۔ میں نہیں کہتا کہ مہنگائی نہیں ہے اور لااینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی ہے لیکن اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

علی محمد خان

مزید : پشاورصفحہ آخر