صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیل کود کلیدی کردار ادا کر تا ہے،ڈی پی او بنوں

  صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیل کود کلیدی کردار ادا کر تا ہے،ڈی پی او بنوں

  



بنوں (بیورورپورٹ)صحت مند معاشرے کی تشکیل میں کھیل کود کلیدی کردار ادا کر تا ہے۔ کھیلوں سے کھلاڑیوں میں اعتماد اور جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے جس سے برداشت کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں یاسر آفریدی نے ایف سی لائن میں متعقدہ فٹ بال ٹورنمنٹ کے فائنل میچ کے اختتامی پروگرام سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدانوں میں بنوں کی زمین بڑی زرخیز ہے اور اس نے کئی انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصولِ علم پر مرکوز رکھ کر کھیل جیسے مثبت سرگرمیوں میں حصہ لے کر ملک کی ترقی میں کردار ادا کر نے کا سوچیں اور کسی منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی منزل کی طرف دیکھیں۔بعدازاں فائنل میچ کے ونر ٹیم خان کلب کے کیپٹن شعیب سلیم خان کو ونر ٹرافی دے کر ان کی حوصلہ آفزائی کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...