نوشہرہ میں پولیس کی کارروائی،اشتہاری گرفتار

    نوشہرہ میں پولیس کی کارروائی،اشتہاری گرفتار

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) الطاف حسین SHO تھانہ جلوزئی کی کامیاب کاروائی۔قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔اسلحہ برآمد۔ڈی ایس پی پبی خالد خان کی سربراہی میں پبی سرکل پولیس میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔الطاف حسین SHO جلوزئی کو اطلاع ملی کہ تھانہ اضاخیل پولیس کو قتل اور اقدام قتل جبکہ تھانہ پبی پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔جس پر فوری طور پر پولیس نفری کو ہمراہ لیکر نزد جبہ تر ڈیم کامیاب چھاپہ لگایا۔مجرم اشتہاری زبردست خان عرف بہادر ولد دوست محمد عرف گُڈے کو گرفتار کرکے ایک عدد کلاشکوف برآمد کر لیا۔ اسی طرح تھانہ رسالپور نیشنل ایکشن پلان کے تحت تھانہ رسالپور کے علاقے رشکئی اور گردونواح میں مجرمان اشتہاریوں،سماج دشمن عناصر،جرائم پیشہ افراد کے خلاف مردان اور نوشہرہ پولیس کا جوائنٹ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار کے خصوصی احکامات پر ASP کینٹ بلال احمد کی سربراہی میں نوشہرہ اور مردان کے پولیس جوانوں کیساتھ ساتھ لیڈیز پولیس نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں حصہ لیاسرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران 03 مجرمان اشتہاری،10مشتبہ افراد گرفتار۔03 پستول برآمدلیڈیز پولیس کے معاونت سے گھر گھر تلاشی کے دوران بغیر قانونی دستاویزات رہائش پزیر افراد کے خلاف 04 مقدمات درج۔موت کے سوداگروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 04 ملزمان گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے۔بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS_180 مشکوک افراد کی باریک بینی سے تلاشی جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVS_480 گاڑیوں کی چیکنگ مکمل کر لی گئی مستقبل میں بھی جرائم پیشہ افراد کیخلاف اسی طرح مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپرشنز کئے جائینگے۔جرائم کے خاتمہ کیلئے خیبر پختونخواہ پولیس ملکر کام کر رہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...