وہاڑی:سرکاری درخت کاٹنے کاسلسلہ تیز، کلین اینڈ گرین مہم فلاپ

وہاڑی:سرکاری درخت کاٹنے کاسلسلہ تیز، کلین اینڈ گرین مہم فلاپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی) حکومت کی شروع کی گئی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم محکمہ جنگلات کے افسران اور گارڈز نے مکمل طور پر ناکام بنا دی, افسران اور گارڈز کی مبینہ ملی بھگت سے پاکپتن کینال, پٹھا راجباہ اور 28 والے راجباہ سمیت دیگر مختلف مقامات سیروزانہ کی بنیاد پر سرکاری درخت چوری ہونے لگے مقامی لوگوں نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا محکمہ مال کے گارڈ اور بلاک آفیسر اپنی نگرانی میں درخت کٹوا کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں پے در پے درخت کٹنے سے شہر اور گردو نواح میں ماحولیاتی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

آلودگی حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے جس پر شہریوں مقبول,زوہیب, احمد, شہزاد, مزمل,اویس,منصور,محمود و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان,وزیراعلی پنجاب,چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لے کر درختوں کی چوری کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غائب