نومبر میں کھاد کی در آمدات میں 49فیصد کمی 

    نومبر میں کھاد کی در آمدات میں 49فیصد کمی 

  



اسلام آباد (اے پی پی) نومبر 2019ء کے دوران کھاد کی درآمدات میں 48.78 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق  نومبر 2019ء کے دوران کھادوں کی درآمدات کا حجم 15.1 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 30 ارب روپے  تھا۔ اس طرح اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران کھادوں کی ملکی درآمدات میں 14.9 ارب روپے یعنی 48.78 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...