ٹائرز، ٹیوبز کی درآمدات میں 5فیصد اضافہ

ٹائرز، ٹیوبز کی درآمدات میں 5فیصد اضافہ

  



اسلام آباد (اے پی پی) نومبر 2019ء کے دوران ربڑکے ٹائرز اور ٹیوبز کی درآمدات میں 5.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق  نومبر 2019ء کے دوران ٹائرز اور ٹیوبز کی ملکی درآمدات کا حجم 1.8ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ اکتوبر 2019ء کے دوران  1.7 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں نومبر 2019ء کے دوران ربڑ ٹائرز اور ٹیوبز کی قومی درآمدات میں 10 کروڑ روپے یعنی  5.47فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...