شاہنواز ٹاؤن اور خواجہ ٹاؤن کا گیس حکام کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

شاہنواز ٹاؤن اور خواجہ ٹاؤن کا گیس حکام کیخلاف احتجاجی مظاہر ہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)اہلیان شاہنواز ٹاون اور خواجہ ٹاون بشیر آبادنے علاقہ میں گیس پائپ لائن کی ناقص حالت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ نا کارہ گیس پائپ لائن تبدیل کر کے مکینوں کو رلیف فراہم کیا جائے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈذ اور بیررز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے۔مظاہرے کی قیادت علاقہ مکین کر رہے تھے۔اس موقع پرمظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں گیس پائپ لائن خستہ حال ہے جسکی وجہ سے پائپ لائنز میں گیس کی جگہ پانی اتا ہے جبکہ اس حوالے سے متعدد بار انتظامیہ کو اگاہ کیا اور سٹیزن پورٹل پر بھی شکایت درج کی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ گیس پائپ لائن ناکارہ ہونے سے اکثر گیس نہیں ہوتی جو سردیوں میں ایک گھمبیر صورت اختیار کر چکا ہے۔انہوں نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں ناکارہ گیس پائپ لائن تبدیل کرنے کیلئے فوری اقدامات کریں تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر