نوجوان پر تشدد: میئر کراچی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا 

نوجوان پر تشدد: میئر کراچی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا 

  



کراچی(کرائم رپورٹر) میئرکراچی کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، تیموراختر نے سال نوکے موقع پر ہوائی فائرنگ کی اور اپنے گن مین کے ساتھ مل کرنوجوان کوتشددکانشانہ بنایاتھا۔تفصیلات کے مطابق میئرکراچی وسیم اخترکے بیٹے تیموراخترکوبدمعاشی اورہوائی فائرنگ کرنامہنگاپڑگیا، تیموراختر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ نوجوان حسنین حیدرنے درخشاں تھانے میں درج کرایا۔مقدمے میں جھگڑا، سنگین نتائج کی دھمکیاں اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمے کے متن میں کہا گیا میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر نے نیوایئرنائٹ پر تلخ کلامی کے بعدہوائی فائرنگ کی، اسلحے کے بٹ سے مار پیٹ کی اور گن مین کے ساتھ نوجوان کو اپنی گاڑی میں بٹھانے کی بھی کوشش کی، حسنین حیدر اور دوستوں کی مزاحمت پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ تیمورجھگڑتا رہااوراپنے والدکے نام پردھمکاتا رہا اور گارڈزکے ساتھ مل کرمجھے تشددکانشانہ بنایا، ڈیفنس میں 2 مقام پر مجھے اور میرے دوستوں کو زدوکوب کیا گیا۔مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس نے اب تک میئرکراچی کے بیٹے تیمور اختر کوگرفتارنہیں کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...