چاراے ایس پیز کو ایس  پیزکے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

  چاراے ایس پیز کو ایس  پیزکے عہدوں پر ترقی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام اورایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب کے دوران اے ایس پیز سے ایس پیز کے عہدوں پر ترقی پانیوالے پی ایس پی گروپ کے افسران کو باقاعدہ رینک لگائے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس کے علاوہ فائنانس،ایسٹ،اسپیشل برانچ،ٹی اینڈ ٹی اور سیکیورٹی کے ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز ویلفیئر،آپریشنزسندھ بھی موجود تھے۔آئی جی سندھ نے اے اے ایس پی کلفٹن محمد عمران مرزا،اے ایس پی لاڑکانہ محمدکلیم،اے ایس پی خیرپور محمد عمران خان اور اے ایس پی شہدادپور سانگھڑ محمداظہر کوباالترتب ایس پیز کے عہدوں پر ترقی ملنے کی مبارکباد دی اور اپنی و سندھ پولیس کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔