جماعت اسلامی کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ

جماعت اسلامی کا کراچی کے مسائل کے حل کے لیے عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی کراچی کے ذمہ داران اور امراء اضلاع کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر میں گیس کے بحران، بجلی کے نرخوں میں اضافے، ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور پانی کی قلت سمیت دیگر بلدیاتی مسائل پر تبادلہئ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی۔شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں گے، مساجد اور اہم عوامی مقامات پر ہینڈ بلز تقسیم کیے جائیں گے اور پورے شہر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔حافظ نعیم الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی شہر نہیں بلکہ مسائلستان بن چکاہے، جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر،ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، گیس کی لوڈ شیڈنگ،پانی اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں خواتین پریشان حال ہیں، صنعتی ادارے مال تیار نہ ہونے پر دیوالیہ ہورہے ہیں جس کے باعث مزدور بے روزگار ہورہے ہیں،کراچی میں پہلے ہی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے لیکن جو بچی کچھی پبلک ٹرانسپورٹ ہے وہ بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے سڑکوں سے غائب ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ شدید سرد موسم میں بھی کراچی کے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں، پانی کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے بعض علاقوں میں کئی مہینوں سے پانی نہیں آیا، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کراچی کاکوئی والی وارث نہیں ہے، کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے اور ایم پی اے اسمبلیوں میں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر