وائس چانسلر جامعہ کراچی کی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد

      وائس چانسلر جامعہ کراچی کی سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹرخالد محمودعراقی نے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں جاری ایک سلسلے مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کی تقریب میں بالخصوص شرکت کی۔انکی سینٹرل پولیس آفس کراچی آمدپرآئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم نے انھیں خوش آمدید کہا اور سی پی او میں تعینات افسران سمیت دیگرسینئرپولیس افسران کا فرداًفرداً تعارف کرایا۔وائس چانسلر جامعہ کراچی نے اس خصوصی معلوماتی/آگاہی نشست کوانتہائی خوش آئنداور سیرحاصل قراردیتے ہوئے کہاکہ ایک کامیاب زندگی کے لیئے ضروری ہے کہ ہم ماضی کویادرکھیں،حال پرنظر رکھیں اورمستقبل کی تمام ترترجیحات پر فوکس رکھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک علیحدہ و مثبت شناخت اورمقام بنانیکے لیئے ضروری ہے کہ انسان اپنے ہرعمل میں تحمل مزاجی، برداشت سے کام لے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں احسن گفتار اورغیر جانبدارانہ فیصلوں کو ہر سطح پراہمیت دے۔اس موقع پرانہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے دوران پیش آنیوالے واقعات اورفی زمانہ درپیش چیلنجز اور دیگرمشکلات سے نبرد آزما ہونے اوران سے نکلنے جیسے اقدامات پرمشتمل سیرحاصل معلومات سے شرکاء کومستفیدکیا۔آئی جی سندھ نے اس موقع پروائس چانسلر جامعہ کراچی کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی اورنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔