کراچی میں 7سے 10جنوری تک سردی کی شدت اضافے کا امکان

کراچی میں 7سے 10جنوری تک سردی کی شدت اضافے کا امکان

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے باعث 7 سے 10جنوری تک سردی کی شدت اضافے ہوگا جبکہ 6اور7جنوری کی درمیانی شپ ہلکی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گذشتہ دو دنوں کے مقابلے میں سردی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، آئندہ 3روز تک سردی کی شدت میں کمی برقرار رہے گی۔ڈائریکٹرمیٹ سردار سرفراز نے اس ضمن میں بتایاکہ 5 جنوری سے نیا سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا، جوسردی میں مزید اضافے کاسبب بنے گا اور ملک بھر بارشیں متوقع ہیں۔سردار سرفرازکے مطابق کراچی میں 6 اور7 جنوری کی درمیانی شپ ہلکی بارش کا امکان ہے اور 7جنوری سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کراچی میں شامل ہوگا، جس کے باعث 7 سے 10 جنوری تک سردی کی شدت اضافہ ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 11جنوری سے بارش کا ایک اور نیا سسٹم جنوبی ایران سے داخل ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...