رنچھوڑ لائن، رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

رنچھوڑ لائن، رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

  



کراچی(کرائم رپورٹر)اولڈ سٹی ایریا کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن کی ٹمبر مارکیٹ میں 6 منزلہ رہائشی عمارت کو منہدم ہوئے پانچ دن گزرگئے ہیں مگر پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی اس کے ذمہ دار اداروں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔کراچی میں قیام پاکستان سے قبل کی آبادی رنچھوڑ لائن میں واقع ٹمبر مارکیٹ کی سومرا گلی میں محض 15 سال قبل تعمیر کی گئی 6 منزلہ رہائشی عمارت ناقص تعمیرات اور بوسیدہ اسٹریکچر کی وجہ سے 30 دسمبر کو زمین بوس ہوگئی تھی۔اس واقعے سے چند روز قبل سے ہی مخدوش ہوجانے والی عمارت کے 18 فلیٹس، دو گوداموں اور ایک پینٹ ہاؤس کے مکینوں کو نیپئر پولیس نے غیرمعمولی کوششیں کرکے عمارت کو خالی کرا لیا تھا۔اسٹریکچر کمزور ہونے کی وجہ سے ایک طرف جھکی ہوئی عمارت کے معائنہ اور مکینوں کے احتجاج کے پیش نظر میڈیا نمائندے کوریج کیلئے اس گلی میں موجود تھے کہ پیر 30 دسمبر کی دوپہر یہ عمارت اچانک 10 سیکنڈ میں زمین بوس ہوگئی جس کی میڈیا نے مختلف زاویوں سے ویڈیوز بھی بنائیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق پولیس کی بروقت کارروائی اور منظم حکمت عملی کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...