تحریک انصاف کا مقصد عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے، نجیب ہارون

تحریک انصاف کا مقصد عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے، نجیب ہارون

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے اورقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ وتعمیرات کے چیئرمین نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ قوم نے مشکل حالات کا مقابلہ نہایت ہمت و جوانمردی سے کیا، وفاقی حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے کام کر رہی ہے اور انشاء اللہ رواں برس قوم کو حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات ملنا شروع ہو جائیں گے، حکومت عوامی مسائل کے جڑ سے خاتمے کے لیئے کاوشیں کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حلقے این اے 256کے مختلف یونین کونسلوں کے لوگوں سے ملاقا ت کے دوران کیا، رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون کاکہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی میں شہر قائد کے مسائل زیر بحث رہے اور شہرقائد کی عوام کے مسائل سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کراچی کی عوام کو مایوسیوں کے دلدل سے نکال کر خوشحالی کی طرف لیکر جانے کا عزم رکھتی ہے جس کے لیئے ہم بہت جلد ترقیاتی منصوبوں کی طرف بڑھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ عوا م کے مسائل کو فوری حل کرنا آسان نہیں ہے ہر کام میں وقت لگتا ہے لیکن جہاں ممکن ہوتا ہے ان کاموں کو جلد ی مکمل کر نے کو بھرپور کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ کام ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے بگاڑ کودرست کرنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے، حکومت عوام کی بہتری اور ملکی ترقی کے لیئے کام کر رہی ہے اور سال رواں میں حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر