گلستان جوہر،شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی

    گلستان جوہر،شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کر دی۔گلستان جوہرِ بلاک 16 میں ڈاکووں نے شہری کو اسلحے کے زور پر لوٹا، جس کے بعد ڈاکوؤں نے فرار ہونے کی کوشش کی تو شہری نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو کو زخمی کر دیاجس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جبکہ ڈاکو کے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔