اوآئی سی کا پاکستان میں اجلاس رکھنے پر عبدالرحمن سلفی کا خیرمقدم

اوآئی سی کا پاکستان میں اجلاس رکھنے پر عبدالرحمن سلفی کا خیرمقدم

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان رئیس جامعہ ستاریہ اسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے او-آئی-سی کیجانب سے ایک اہم اجلاس پاکستان کی قیادت میں منعقدکرنے کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا سعودی عرب عالم اسلام کا روحانی مرکز ہے جوکہ امت کی اجماعیت کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور خادم حرمین شریفین کی پاکستان کے لیے محبت وخدمات ودوستی اخوت ِ اسلامی کامظہر ہے۔ لہذا او-آئی-سی کاحالیہ اجلاس پاکستان میں رکھ کر سعو دی عرب نے پاکستان کی عالم اسلام کے لیے خدمات کا بھر پور اظہار کیا ہے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے توقع ظاہر کی کہ یہ اجلاس اسلامی ممالک کے اتحادکے ساتھ امت مسلمہ کے مسائل کو عملی طور پر حل کرنے کے لئے نمایاں کردار اداکرے گا۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا اس وقت دنیا بھرکے مظلوم مسلمانوں کا کوئی مددگار نہیں ہے۔ فلسطین، کشمیر، برما، افغانستان، بھارت، یمن، شام، چین، سمیت کئی یورپی ممالک میں مسلمانوں پرظلم کی انتہا ہوچکی ہے خوف کی حالت میں زندگی بسر کررہے ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ اسلامی دنیا اپنا اسلامی فریضہ اداکرے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر