کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی توڑ دی گئی
کراچی (نمائندہ خصوصی) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی توڑ دی گئی۔ متعدد افسران کی اگلے عہدوں پر تقرری روک دی گئی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام کمیٹیاں توڑ کر نئے سرے سے کمیٹیاں بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ اس طرح 3 جنوری کو ہونے والی ڈی پی سی نہ ہوسکی، جس کی بدولت 450 افسران کو ترقی ملنی تھی۔