کراچی، پولیس نے فرار ڈاکو کو گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پکڑ لیا

  کراچی، پولیس نے فرار ڈاکو کو گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر)فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ فلائی اوور کے قریب شہری عاصم اعوان سے لوٹ مار کے دوران پولیس کے پہنچنے پر موقع سے فرار ہونے والے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او انیلا نے بتایا کہ پولیس نے موقع سے ایک ملزم کلیم اللہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر پولیس پارٹی نے بدھ کو رات گئے سہراب گوٹھ کے علاقے میں اس کے فرار ہونے والے ساتھی عصمت اللہ کو بھی گرفتار کرلیا، انہوں نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔