اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیح ہے،وسیم اختر
لاہور(لیڈی رپورٹر)وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیزکمیشن (او پی سی) پنجاب چوہدری وسیم اختر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح بنایا ہے اور اس مقصد کیلئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ صو بہ بھر میں ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کو پوری طرح متحرک کیا گیا ہے جو مختلف محکموں سے رابطہ کرکے شکایات کے ازالہ کو یقینی بناتے ہیں۔ افسران کو کمیشن کی کارکردگی وجملہ امور کو مزید بہتر بنائے جانے کے حوالہ سے ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن کے افسران سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جس محنت سے کام کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ افسران مزید تندہی سے کام کریں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وی سی او پی سی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کمیشن کی ہیلپ لائن اور ویب پورٹل قائم کی گئی ہے جس کے فون نمبر +9242111-672-672 ہے اگر انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تووہ ویب پورٹل www.opc.punjab.gov.pk پر اپنی شکایات رجسٹر کر سکتے ہیں۔