لیسکو ملازمین میں پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

لیسکو ملازمین میں پنشن پیپرز اور واجبات کے چیک تقسیم کرنیکی تقریب

  



لاہور(پ ر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)کے رواں ماہ ریٹائرہونے والے ملازمین کے اعزازمیں پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دینے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ، جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ثقلین ظہور راجہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں افضل اور اسسٹنٹ منیجرپنشن تصور عباس نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ منیجرپنشن تصورعباس نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن اکاؤنٹس اور واجبات بارے بتایا۔چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے ریٹائرڈ ملاز مین کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لئے قابل عزت اور محترم ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ محکمے کو ترقی کی جانب گامزن رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہوئی تو لیسکو آپکی خدمت کے لئے حاضر رہے گی۔ آخر میں ملازمین کو پنشن پیپرز/چیک اور تحائف دئیے۔ ریٹائرہونے والے ملازمین میں مسعود طارق رضا ایڈیشنل ڈپٹی منیجر، محمد شفیق خان اسسٹنٹ منیجر،اکرام دین ڈویڑنل اکاؤنٹ آفیسر، سید محمد شمائل کمرشل اسسٹنٹ، مقبول احمد اسسٹنٹ فورمین، مظفر علی ایس ایس اوI-، محمد آصف لائن سپرنٹنڈنٹ گریڈI،صدیق احمد فٹر I-، غلام عباس میٹر سپر وائزر II-،محمد رفیق میٹر سپروائزرII-، محمد دین لائن مین گریڈI -، محمد رفیع لائن مین گریڈI-، عبدالغفور لائن مین گریڈI -، عبدالشکور لائن مین گریڈI-، تاج محمد کرین ڈرائیور، زاہد محمود لائن مین گریڈII-، رشید احمد لائن مین گریڈII-، سید ذوالفقار حسین لاری ڈرائیور، فیاض حسین اے ایس ایس اے، فاروق اکبر نائب قاصد، خوشی محمد نائب قاصد، ظفر اقبال نائب قاصد، رفیق مسیح سویپراور مشتاق مسیح سویپر شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...