شکایت سیل عوامی مسا ئل کے حل کامضبوط پلیٹ فارم ہے:ملک نواز اعوان

شکایت سیل عوامی مسا ئل کے حل کامضبوط پلیٹ فارم ہے:ملک نواز اعوان

  



لاہور(شہزاد ملک:تصاویر:ندیم احمد) چیئرمین شکایت سیل لاہور ڈویژن ملک محمد نواز اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق وزیر اعلی شکا یا ت سیل میں عوامی مشکلات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جارہا ہے، اب تک سب سے زیادہ عوامی شکایات پولیس کے ناروا رویے، دوسرے نمبر پر سٹی ڈسٹرکٹ حکومتوں کے اے سیز کے خلاف موصول ہوئی ہیں جبکہ اس کے علاوہ واسا‘ ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر محکموں کے خلاف بھی شکایات موصول ہورہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے روز نامہ پاکستان کو انٹر ویو دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروایا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے خلاف شکایات افسوناک ہیں لیکن لیکن خوشی کی بات یہ ہے کہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او لاہور زوالفقار حمید کے آنے کے بعد محکمے میں بہتری آئی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی اس حوالے سے جو پولیس ریفارمز لا رہے ہیں اس سے بھی مزید بہتری آئے گی ۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح سے سٹی گورنمنٹ کے اے سی حضرات پہلے خود ہی بعض شادی ہالوں کے ساتھ ملکر قانون کی خلاف ورزی کی اجازت دیتے ہیں اور جب کبھی ان کی مبینہ ساز باز کے لین دین میں کوئی کمی آ جاتی ہے تو پھر وہ ان کے خلاف کاروائیاں کرنی شروع کردیتے ہیں ا س لئے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس اہم محکمے میں بھی ایماندار لوگوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں ترقی کا نہ رکنے والا سفر جاری ہے چونکہ وہ اپنے قائد وزیر اعظم عمران خان کی ہدائت کے مطابق کفائت شعاری پر چلتے ہوئے اپنی تشہیر پر یقین نہیں رکھتے اس لئے کچھ لوگ ان کے خلاف یہ من گھڑت پراپیگنڈہ کرتے ہیں کہ وہ ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جب ہماری حکومت اپنی آئینی مدت مکمل کرلے گی تو پھر عوام خود یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ پی ٹی آئی کے عوامی وزیر اعلی عثمان بزدار حقیقت میں وسیم اکرم پلس ثابت ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1