موجودہ حکمران صرف کھوکھلے نعروں پر عمل پیرا ہیں،وقاص منشا

موجودہ حکمران صرف کھوکھلے نعروں پر عمل پیرا ہیں،وقاص منشا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے رہنماء وقاص منشاء پرنس نے کہا ہے پیپلز پارٹی آج بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن پر عمل پیرا ہے یہی وجہ ہے کے عوام ایک مرتبہ پھر بھٹو کے نواسے کی جانب دیکھ رہے ہیں جو آنے والے پاکستان کے لیے خوش بختی کی علامت سمجھے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،جبکہ 73کا آئین بھی ان کی سربراہی میں بنا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صرف کھوکھلے نعروں پر عمل پیرا ہے تبدیلی کا نعرہ لگا کر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے سے حقیقی تبدیلی نظر نہیں آتی بلکہ تبدیلی کیلئے عوام کو ریلیف دینا پڑتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...