تجاوزات اور منافع خوروں کیخلاف کاروائی12عمارتیں مسمار 16افردگرفتار  

تجاوزات اور منافع خوروں کیخلاف کاروائی12عمارتیں مسمار 16افردگرفتار  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سمیر احمد سید کی ہدایت پر ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے پرائیوٹ رہائشی سکیموں اور کنٹرولڈ ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے 12 عمارتیں مسمار اور ایک سر بمہر کر دیں۔ رائیونڈ بائی پاس کے قریب جاوا سویٹس اینڈ بیکرز سے ملحقہ غیر قانونی گراؤنڈ فلور،رائے ونڈ روڈ پر گورنمنٹ ڈگری کالج سے ملحقہ پلاٹ پر غیر قانونی قائم شدہ مارکی اور شیڈ،بگ برڈ فیکٹری کے قریب غیر قانونی تعمیر شدہ ہال اور پینٹ فیکٹری کے بالمقابل غیر قانونی تعمیر عمارت مسمار کر دی۔پاپلر پائپ کے نام سے غیر قانونی تعمیر شدہ پرانی عمارت سربمہر کر دی۔آئی کون ویلی فیز ٹو سے ملحقہ غیر قانونی تعمیر شدہ شادی ہال،رہبر فارمیسی آڈا پلاٹ رائے ونڈ روڈ سے ملحقہ غیر قانونی تعمیر شدہ دوکان،علی رضا ہوٹل کے قریب غیر قانونی تعمیر کردہ دوکان بھی مسمار دی گئی مسمار کر دی۔گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 262 مقامات کو چیک کیا گیااور55 خلاف ورزیاں پائی گئیں اور82 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ 16 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے اور16 افراد کو حراست میں لے لیا گیاجبکہ06 افراد کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔