لبرٹی میں مصنوعی جنگل کے لئے 6 ہزار پودے لگانے کاکام مکمل

لبرٹی میں مصنوعی جنگل کے لئے 6 ہزار پودے لگانے کاکام مکمل

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایل ڈی اے نے نجی ادارے کے تعاون سے لبرٹی مارکیٹ میں مصنوعی جنگل کے لئے چھ ہزار پودے لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔وفاقی وزیر ملک امین اسلم اتوار5جنوری 2020ء کو سہ پہر 3بجے مصنوعی جنگل ”میاواکی“کا افتتاح کریں گے۔وفاقی وزیر اس موقع پر حکومت پاکستان کی اربن فاریسٹ پالیسی کا بھی اعلان کریں گے۔میاواکی جنگل میں مقامی اقسام کے 5ہزار 600درخت لگائے گئے ہیں۔ یہ پودے نشوونما پا کر تناور درخت بنیں گے۔

گھنا جنگل تین سال میں وجود میں آئے گا۔یہ جنگل شہر کے ماحول سے کاربن جذب کرے گا اور آکسیجن مہیا کرے گا جس کے نتیجے میں فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کا معیار بہتر ہو گا۔میاواکی‘جنگل اگانے کی جاپانی تکنیک ہے۔ اس تکنیک سے لگایا جانے والا جنگل 10گنا تیز ی سے نشوو نماپاتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1