حکمران ملک کو استعماری ایجنڈے کی طرف لیکر جار ہے ہیں،عبدالغفار وپڑی

حکمران ملک کو استعماری ایجنڈے کی طرف لیکر جار ہے ہیں،عبدالغفار وپڑی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدا غفار روپڑی نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویدارحکمران ملک کو استعمار کے ایجنڈے کی تکمیل کی طرف لیکر جا رہے ہیں اور ملک کے اسلامی کلچر کو مغربی کلچر میں تبدیل کرنے کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں ملک کی اسلامی و دینی قوتوں کو اسکا راستہ روکنا ہوگا، معاشی استحکام سیاسی استحکام کا متقاضی ہے جو صرف اسلام کے سود سے پاک معاشی نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ مہنگائی کے طوفان نے عوام کو پریشان کر رکھا ہے۔ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامع مسجد القدس چوک دالگراں میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعض نام نہاد مذہبی جماعتیں دین کا لبادہ اڑھ کر ملک میں اسلامی شعائر کے مقابلے میں لبرل ازم پھیلانے میں مصروف عمل ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہا کہ،اسلامی ریاست پاکستان میں تو حجاج کو زیادہ سہولتیں ملنی چا ھیے لیکن حکمرانوں نے اسے مزید مشکلات پیدا کردی ہیں، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے،ریاست مدینہ کے حوالیسے حکومت عملی میدان میں بہت پیچھے ہیں۔.

مزید : میٹروپولیٹن 1