ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد بریروکی ریٹائرمنٹ پر تقریب

ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اعجاز احمد بریروکی ریٹائرمنٹ پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) ریلوے کے گریڈ21کے آفیسر اعجاز احمد بریرو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر/ سینئرجنرل منیجر پاکستان ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس تعینات رہنے کے بعد 31سالہ سروس مکمل ہونے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اُن کے اعزاز میں ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس میں تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں سیکرٹری/ چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی، ایف جی آئی آر دوست علی لغاری، آئی جی ریلوے پولیس مشتاق احمد مہر سمیت تینوں ایڈیشنل منیجرز اور سینئر افسران بھی مو جود تھے۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر/ سینئرجنرل منیجر اعجاز احمد بریروپاکستان ریلوے میں مختلف عہدوں پرفرائض انجام دیتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسر/ سینئرجنرل منیجراعجازاحمدبریرونے 1989کو بطور اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر ملتان سے اپنی سروس کا آغاز کیا۔ بعدازاں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ورکشاپ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کراچی سمیت ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرز اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعدچیف ایگزیکٹوآفیسر/ سینئرجنرل منیجر پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹرزآفس تعینات ہوئے