پاکستان اور چین ہر شعبے میں ایک دوسرے کے دست بازو ہیں
لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائینہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ پاکستان کے چین کیساتھ تعلقات انتہائی قربت کی گرہ سے بندھے ہوئے ہیں۔دونوں ممالک نہ صرف معاشی بلکہ دفاعی اور توانائی کے شعبوں میں ایکدوسرے کے دست و بازو ہیں۔گذشتہ 28برسوں کے دوران چین اور پاکستان کے درمیان تعلقات اور تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہر شعبہ میں چین کا تعاو ن مثالی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا درینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں غیر مشروط طور پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے شراکت دار ہیں۔ دنیا کے سیاسی افق پر کیسی ہی تبدیلیاں کیوں نہ آئیں چین اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ یکساں رہے ہیں۔