لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان اور ورکرویلفیئرفنڈ کیلئے 77کروڑسے زائدبجٹ مختص

لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان اور ورکرویلفیئرفنڈ کیلئے 77کروڑسے زائدبجٹ مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویژن کے نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی زیر صدارت کنسلٹنٹ سلیکشن کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماسٹر پلان تیار کرنے کے لیے کنسلٹنٹ کا تقرر پیپرا رولز اور محکمہ پی اینڈ ڈی کی گائیڈلائنز کے تحت کیا جائے گا۔ ماسٹر پلان کی تیاری کے لیے 75کروڑ روپے کا نظرثانی شدہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ ماسٹر پلان ریجنل پلاننگ کی بنیاد پر لاہور ریجن کے لئے بنایاجائے گا۔نیا ماسٹر پلان لاہور ڈویژن کی حدود میں واقع تمام شہری و دیہی علاقوں کے لئے تیار کیا جائے گا۔ نئے ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے ماحولیاتی تحفظ‘وسائل کے دانشمندانہ استعمال‘تاریخی ورثے کی بقا‘معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور آبادی کے تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی، چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود، چیف انجینئر ٹیپا مظہر حسین خان اور سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔دریں اثناء ایل ڈی اے کے 450ملازمین کو ویلفیئر فنڈسے مجموعی طور پر2کروڑ 34لاکھ10ہزار روپے گرانٹ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ 312ملازمین کو میرج گرانٹ کے طور پر ایک کروڑ90لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ تعلیمی وظائف کی مد میں 128ملازمین میں 43لاکھ50ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ ایل ڈی اے کے چھ ملازمین کو10ہزار روپے فی کس مالی امداد دینے کے لئے 60ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے