جلو وائڈ لائف پارک کو عالمی معیار کا تفریحی مرکز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

جلو وائڈ لائف پارک کو عالمی معیار کا تفریحی مرکز بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل

  



لاہور(لیڈی رپورٹر)جلو وائلڈلائف پارک کوعالمی معیار کامکمل تفریحی مرکز بنانے کیلئے 5رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو موقع پر جاکر حالات و معاملات کو جائزہ لے کر ایک ہفتہ کے اندر بزنس پلان و سفارشات پیش کرے گی۔اس امر کافیصلہ ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس سید طاہررضا ہمدانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام میاں حفیظ احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف مینجمنٹ مدثر حسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف پبلسٹی محمد رمضان اور چیف ڈرافسٹسمین خالد گوہر نے شرکت کی۔ ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہ کمیٹی کی پیش کردہ سفارشات کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کے قابل عمل ہونے کی صورت میں جلو وائلڈلائف پارک کو تھیم پارک میں تبدیل کردیا جائیگا تاکہ لوگوں کو سستی اور معیاری تفریح کے مواقع فراہم کرنا ممکن ہو سکے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر گرین پاکستان پروگرام میاں حفیظ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔

جبکہ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز فشریز ڈاکٹر عابد، ڈائریکٹر لاہور چڑیاگھر حسن علی سکھیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن عبدالشکور منج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف لاہور ریجن جنید ندیم ممبران میں شامل ہیں۔یہ کمیٹی جلو وائلڈلائف پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لے گی اوران کی جلد تکمیل کیلئے لائحہ عمل مرتب کرے گی 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...