ضلعی افسران کے سبزی و پھل منڈیوں کے دورے،معیا ر چیک کیا

ضلعی افسران کے سبزی و پھل منڈیوں کے دورے،معیا ر چیک کیا

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے ملتان فروٹ و سبزی منڈی، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے رائیونڈ سبزی منڈی،اے سی شالیمار مہدی مالوف نے سنگھ پورہ فروٹ و سبزی منڈی کا دورہ کیا۔افسران نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔رائیونڈ سبزی منڈی میں پیاز کی قیمت 40 جبکہ آلو کی قیمت 30 روپے فی کلو گرام ہے۔افسران نے منڈیوں میں سبزیوں و پھلوں کی کوالٹی اور معیار کو بھی چیک کیا۔کسان پلیٹ فارم پر سبزیوں کی کوالٹی اور مقدار کو بھی چیک کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...